
سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی کی وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب جناب نواف سعید المالکی نے آج وزارت مواصلات میں وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز جناب مراد سعید سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جناب مراد سعید نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر کو مبارک باد دی اور سعودی عرب کی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس موقع پر مواصلات کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
جناب مراد سعید نے کورونا کی عالمی وباء کے دوران سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے محدود پیمانے پر حج کی ادائیگی کے فیصلے کو سراہا۔
سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز جناب مراد سعید نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے اپنے کام پر جلد واپسی کی درخواست کی۔
سعودی عرب کے سفیر جناب نواف سعیدالمالکی نے وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز جناب مراد سعید کا شکریہ ادا کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کا دائرہ کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News