Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف ’جینو سائیڈ واچ‘ نے بھی تسلیم کیا،شاہ محمود قریشی

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف ’جینو سائیڈ واچ‘ نے بھی تسلیم کیا،شاہ محمود قریشی
Shah Mahmood leaves for Geneva

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’جینو سائیڈ واچ‘ نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم نے بھی اس کی تصدیق کردی، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہو رہا ہے، یہ تنظیم تمام صورتحال اور علامات دیکھ کر الرٹ جاری کرتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ  کشمیر پر دنیا کو خاموشی توڑنا ہوگی ۔مقبوضہ وادی میں نوجوان، بچوں، بچیوں کو اٹھایا جارہاہے۔ والدین کو خوف ہے بچے اسکول جائیں تو واپس لوٹیں گے یا نہیں۔ ہمار ے پاس جو ممکنہ راستے ہیں اختیارکررہے ہیں۔ مقبوضہ وادی کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بات اب مشاہدے سے آگے نکل چکی ہے۔

اس سے قبل جینو سائیڈ واچ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی قابض افواج اب تک 70 ہزار کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔جبکہ 1989 سے لے کر 2006 تک کے درمیانی عرصے میں 50 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔

جینو سائیڈ واچ کے مطابق بھارت کی قابض انتظامیہ کی جانب سے مسلط فوجی آمریت جابرانہ اقدامات کی ایک شکل ہےجبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا نظریہ ہندو توا اس کی واضح علامت ہے۔

Advertisement

مقبوضہ وادی کشمیر کی  کشیدہ صورتحال دیکھ کر جینو سائیڈ واچ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر