Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیز فائر کی خلاف ورزیاں، بھارتی سفیر دفتر خارجہ طلب

Now Reading:

سیز فائر کی خلاف ورزیاں، بھارتی سفیر دفتر خارجہ طلب
لائن آف کنٹرول

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ کر کے احتجاج مراسلہ دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 24 ستمبر کو ایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوئے۔

رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2340 خلاف ورزیاں کی ہیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 18 معصوم شہری شہید اور 187شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Advertisement

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔

رواں ماہ9 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی۔ بیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت شہید ہو گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر