Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں خواتین کا پہلا فٹنس کلب قائم

Now Reading:

افغانستان میں خواتین کا پہلا فٹنس کلب قائم

  افغانستان میں پہلی بار باحجاب خواتین کے لیے ‘فٹنس کلب’ قائم کردیا گیا  ہے  ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ماضی میں طالبان کے گڑھ رہنے والے افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے دارالحکومت میں ‘فٹنیس کلب’ قائم کیا گیا ہے، جہاں بیک وقت 50 خواتین ورزش کر سکتی ہیں۔

Advertisement

فٹنیس کلب’ میں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے، جبکہ ورزش کے لیے آنے والی زیادہ تر خواتین بھی با پردہ ہیں اور وہ حجاب اور برقع میں ہی کلب آنا اور ورزش کرنا پسند کرتی ہیں۔

قندھار میں ‘فٹنس کلب’ کا قیام خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی رہنما 36 سالہ مریم درانی کی جانب سے قائم کیا گیا  ہے   ۔

خواتین کے لیے ‘فٹنس کلب’ کھولنے کے حوالے سے مریم درانی کا کہنا تھا کہ ان کے فیصلے پر مرد حضرات نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ خواتین ان کے فیصلے سے بہت خوش ہیں۔

 

Advertisement

مریم درانی نے مرد حضرات کی جانب سے ‘فٹنس کلب’ پر غصے کا اظہار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر مرد حضرات کا خیال ہے کہ فٹنس کلب بھی مغرب کی سازش ہے۔

 میڈیا  رپورٹ   کے مطابق  مریم درانی کی جانب سے ‘فٹنیس کلب’ کھولے جانے کے چند ہی دن بعد درجنوں خواتین نے اپنی جسمانی صحت بہتر بنانے کے لیے رجسٹریشن کرائی اور وہ حجاب کے ساتھ کلب میں ورزش کے لیے آتی ہیں۔

قندھار میں خواتین کے لیے ‘فٹنیس کلب’ کا قیام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان تاریخی مذاکرات قطر میں شروع ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر