
وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو ایک بار پھر امریکہ دورے کے لئے روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چار روز پر مشتمل ہوگا اور نجی طیارے پر جائیں گے جبکہ امریکہ دورے کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم سے پہلے امریکہ پہنچیں گے۔
وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا بھرپور موقف پیش کیا جائیگا۔
وزیر اعظم نیویارک میں عوامی جلسہ اور ریلی بھی نکالیں گے اور مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کرینگے۔
وزیر اعظم عمران خان یو این جی اے کی سائیڈ لائن پر کشمیر کے تصفیہ کےلئے بین الااقوامی رہنماوں کو اعتماد میں لینگے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے 21 جولائی کو تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوئے تھے جہاں 22 جولائی کو ان کی ملاقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کی امریکہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں جبکہ امریکی ٹی وی کی جانب سے انٹرویو بھی دیا گیا تھا اور امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News