Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبداللہ عبداللہ کی وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

عبداللہ عبداللہ کی وزیراعظم سے ملاقات
Abdullah Abdullah meets PM IK in PM house on Afghan issue

افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر بھی ملاقات میں گفتگوکی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے افغان امن عمل کے کامیاب نتائج کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ،ایک سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 12 ستمبر کو دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کو سراہاتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان قیادت اس تاریخی موقع کا بھوپور فائدہ اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں ہونے والی تشدد میں کمی کے لئے تمام افغان جماعتوں کو کام کرنا ہوگا جبکہ پاکستان افغان تنازع کے حل کے بعد بحالی اور معاشی ترقی میں بھی افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے آج صبح انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں افغانستان پر عوامی مباحثہ میں شرکت کی اور پالیسی سازوں, میڈیا اور تھنک ٹینکس کے حکام سے خطاب کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر