
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولونا فضل الرحمان کی طلبی سے متعلق اطلاعات بے بنیاد ہیں، ان کو پوچھ گچھ کے لیے طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکھر کی تقرری کے کیس میں آج طلب کیا ہے۔
دریں اثناء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 8 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز سے میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ قومی احتساب بیورونے اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News