
پاکستان تحریک انصاف کے رکن و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گورنر سندھ کو اپنا استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ مجھے دیا ہے ۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے ابھی وزیر اعظم عمران خان نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو سوئی سدرن گیس افس کے باہر میڈیا سے گفتگو پر پہلے فردوس شمیم نے معذرت کا ٹوئیٹ کیا ، معذرت کے بعد انہوں نے مجھے استعفیٰ جمع کرایا ۔ابھی استعفیٰ پر فیصلہ ہونا باقی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نے پہلے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کرایا ہے، منظوری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو استعفی ٰ جمع کرایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کو حکومت پر تنقید کی وجہ سے پارٹی کے اندر شدید تنقید کا سامنا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News