
اسلام آباد سے کراچی جانے والے مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول، 3میگزین اور 32 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، اے ایس ایف نے مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافرپی اے207 کےذریعےاسلام آباد سےکراچی جارہا تھاکہ تلاشی کے دوران اس کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسافر کےپاس موجود اسلحے کا لائسنس بھی زائد المیعاد پایا گیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو حراست میں لے کر تھانہ ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News