Advertisement
Advertisement
Advertisement

نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی گئی

Now Reading:

نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی گئی
نہال ہاشمی کے بیٹے کا جھگڑا

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی  بیٹوں سمیت سٹی کورٹ میں پیش کیے گئے،عدالت نے نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ علاقہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں قتل کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا تھا۔

علاقہ پولیس کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پر دونوں فریقین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہناتھا کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں سمیت دوسرے فریق کو بھی جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا تاہم  نہال ہاشمی نے تھانے پہنچ کر بدتمیزی کی تو انہیں بھی حراست میں لے لیاگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر