Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

Now Reading:

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، وفاقی کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے ازسر نو پلان پر اور معاشی اعشاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دے گی جبکہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ملازمین کے پے سٹرکچر میں تبدیلی کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے غیر سرکاری ارکان کے نامزدگی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سیکرٹری کی تقرری کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی کابینہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنے کی تاریخ کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
بلوچستان؛آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر