پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شہریوں نے وفاق اور ایم کیو ایم کے خلاف نکل کر تحریک کی ابتدا کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے تعصب پرستانہ بیانیے کو مسترد کردیا، شہریوں نے وفاق اور ایم کیو ایم کے خلاف نکل کر تحریک کی ابتدا کردی،لسانیت کی بنیاد پر فسادات کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
سعید غنی نے کہا کہ 5کلو میٹر پر پھیلی طویل ریلی کراچی کی سیاسی تاریخ کی بڑی ریلی تھی، ایم کیو ایم نے چند فٹ کی ریلی نکالی، پی پی کی اپیل پر عوام کا سمندر امڈ آیا، کراچی کے عوام صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بزدار کہاں سے جیتے لاہور پر کیوں حکومت کرتے ہیں؟وزیراعظم کہاں سے جیتے اسلام آباد پر کیوں حکومت کرتے ہیں؟ فواد چوہدری کو پی پی ریلی کی سمجھ نہ آنا ان کی سیاسی کم عقلی کو ثابت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
