Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں گندم کابحران اٹھ رہا ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

سندھ میں گندم کابحران اٹھ رہا ہے، خرم شیر زمان
نومولود

نومولود

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بہتر کارکردگی کے باعث ان کی سیاست دفن ہونے والی ہے کیونکہ سندھ میں گندم کا بحران اٹھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گندم کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردار جمع کرائی گئی ہے جبکہ قرارداد ایم پی اے خرم شیر زمان کی جانب سے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی گئی ہے۔

قرار داد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومت سندھ ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم ریلیز کرے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کل ریلی نکالی لیکن ہم پریشان تھے کہ ایسا کیا کارنامہ سرانجام دیدیا ہے جو ریلیاں نکال رہے ہیں جبکہ بلاول زرداری نے گندم ریلیز نہ کرنے کی قسم اٹھائی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو بتائیں کہ غریب کو گندم کب ملے گی؟ یہ بتائے کہ سندھ کے لوگوں کو کس جرم کی سزادی جارہی ہے، ایک طرف بلاول دبئی میں عیاشیاں اورشاپنگ کررہے ہیں اور دوسری طرف زرداری صاحب آرام فرما رہے ہیں۔

Advertisement

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ نالائق اعلی کو کچھ بھی پتہ نہیں ہے کہ ساڑے 12 لاکھ ٹن گندم گودام میں پڑی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ہم پیپلزپارٹی کے خلاف ریلی نکالیں گے، اتحادیوں سمیت پیپلزپارٹی پریشان ہیں کیونکہ سارے بلیک میلرز سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس تحقیقات کریں۔ سندھ میں گندم کی بوریوں سے ریتی بجری نکل رہی ہے اور اسکی وجہ سے کہیں گندم کی وجہ سے فسادات نہ جنم لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر