Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، میگا کرپشن کیسز کا تفصیلی جائزہ

Now Reading:

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، میگا کرپشن کیسز کا تفصیلی جائزہ
جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میگا کرپشن کیسز میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ نیب راولپنڈی جعلی اکاونٹس سیکنڈل کے اب تک 10ریفرنسز دائر کر چکی ہے جبکہ جعلی اکاونٹس کے 12کیسز انوسٹی گیشن ، 21کیسز انکوائری کے مراحل میں ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ نیب راولپنڈی جعلی اکاونٹس سکینڈل میں کل 43 کیسز میں اب تک دس ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر چکا ہے جبکہ پلی بارگین اور اراضی کی مد میں نیب راولپنڈی اب تک 23ارب وصول کر چکی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس کے ملزمان میں سابق صدرآصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، یوسف رضا گیلانی ، خواجہ انور مجید، خواجہ عبدالغنی گروپ، منظور قادر کاکا، اعجاز احمد خان ، متانت علی خان، سمیع الدین صدیقی، لیاقت علی خان،محمد حسین سید، سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ اور سابق صدر عارف حببب حسین لوائی بھی ملزمان میں شامل ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں 64ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جن میں سے بارہ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا جبکہ اٹھارہ ملزمان کو پلی بار گین قوانین کے تحت سزائیں دی گئی ہے۔

Advertisement

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی فریال تالپوراور خواجہ انور مجید سمیت 186ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں۔

نیب ذرائع کا  مزیدکہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 4 کیسز میں ملزم نواز شریف 1کیس میں ملزم نامزد ہیں جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی1 کیس، فریال تالپور1 کیس اور خواجہ انور مجید (اومنی گروپ) 9 کیسون میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
پہلا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر