Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت بدنیتی میں ہمیشہ کی طرح آگے ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

سندھ حکومت بدنیتی میں ہمیشہ کی طرح آگے ہے، خرم شیر زمان
شیر زمان

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جزائر کے متعلق سندھ حکومت بدنیتی میں ہمیشہ کی طرح آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت میر جعفر کا کردار ادا کررہی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت جزائر کے بدلے این آر او مانگتی رہی جبکہ اپنے دور میں پی پی نے ان جزائر کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی کوشش کی۔

صدر پی ٹی آئی کراچی نے یہ بھی کہا کہ این آر او نہ ملنے پر سندھ حکومت کو سندھ کے حقوق یاد آجاتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی میں سندھ کی عوام کا پہلا حق ہے اور کراچی کی ترقی پر یوٹرن لیکر پی پی نے آمرانہ سوچ کی مثال قائم کی ہے۔

Advertisement

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ گورک ہل اسٹیشن سمیت کئی منصوبے پی پی بیچ چکی ہے، سندھ حکومت سے سندھ کی عوام کے حقوق چھین کر لیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے گیارہ سالہ دور اقتدار میں سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا ۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے اپنے ہی نعرے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ اب صوبائی حکومت کی نظر کراچی پیکج پر ہے ، وفاق پورے گیارہ سو ارب اپنے ہاتھ میں ہی رکھے گی ، پیپلز پارٹی کے کرپشن کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ  وفاق ساڑھے تین سو ارب جبکہ جو پیسہ بچ رہا ہے وہ حکومت سندھ کراچی پیکج کے تحت شہر پر خرچ کرے گی اور کراچی میں مرحلہ  وار ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
معرکہ حق میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، عالمی ماہر کا انکشاف، ٹیل نمبرز بھی بتا دیے
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر