
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز کے بورڈ آف اپروول سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تین اسپیشل اکنامک زونز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ڈویلپرز اور کو ڈویلپرز کے لیے موجود مواقعوں پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد، سپیشل اکنامک زون چین پاکستان رائیونڈ اور سپیشل اکنامک زون سندھ کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپیشل اکنامک زونز کی تعداد 20 ہوجائے گی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد اور عبدالحفیظ ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News