Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروبار میں غیر ضروری ریگولیشنز کا خاتمہ ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

کاروبار میں غیر ضروری ریگولیشنز کا خاتمہ ترجیح ہے، وزیراعظم
کاروبار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا، غیر ضروری ریگولیشنز کا خاتمہ ترجیح ہے۔

تثصییلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ملک کے معروف صنعت کاروں اور کراچی کی کاروباری تنظیموں کے نمائندگان  کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مشکلات سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا جبکہ حکومتی ٹیم نے کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے اور کاروباری عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفد ممبران نےکراچی پیکیج، ملک میں صنعتی عمل،  چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فرو غ کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں بہتری اور صنعتی عمل سے وابستہ کاروباری برادری کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحاتی و سہولت کاری کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا جبکہ کاروباری برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وفد میں میاں انجم نثار، شارق وہرا، سلیم الزماں، فیصل معیض، محمد علی، عبدالہادی ، نوید شکور، انجینئر نثار ، اجمل افضل اور زبیر باویجہ ، گورنر سندھ عمران اسمعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ، چیئرمین ایف بی آر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر