Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے، اسد مجید خان

Now Reading:

آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے، اسد مجید خان
asad-majeed-khan

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے مقبوضہ وادی میں آزاد مبصرین کو بھیجنے اور بھارت سے کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں بل رن پارک میں یوم آزادی پاکستان فیسٹول کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امریکیوں نے شرکت کی، شرکا نے بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیری بھائیوں،بہنوں سے اظہار یکجہتی کی۔ 

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال ایک سنگین انسانی المیے میں بدل رہی ہے، بھارتی رویے سے پیدا شدہ حالات امن اور سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے، بھارت کو حالیہ اقدام واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدرٹرمپ کو بھی کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، ٹرمپ نے تین مرتبہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ،مگر بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی دکھائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی پالیسی ساز اداروں کو کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ تھی پاکستانی سفیر نے امریکی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹراسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ظلم وستم کا شکار ہے، مسئلے کے حل کے لیے عالمی قوتوں، اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کیخلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر