Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، 480 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے

Now Reading:

کراچی، 480 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے

محکمہ صحت سندھ نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں 480 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 222 ہے جب کہ ضلع شرقی میں گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن سب سے زیادہ متاثر علاقے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع وسطی میں 112 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جہاں نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔

اس کےعلاوہ ضلع جنوبی میں 66ا فراد، کورنگی 36، ملیر 25 اور ضلع غربی میں 19 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ متاثر ہونے والوں میں خواتین بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1149 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا
وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے لندن روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر