
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کی فراہمی کیلئے 100 ارب روپے مختص کردیےہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق ہونے والے جائزہ اجلاس میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی پر بریفنگ دی۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت پڑھے لکھے نوجوان بینکوں کو درخواستیں دے رہے ہیں، ملک بھر کے 21 بینک اسکیم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 4لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، درخواستوں کی بر وقت جانچ کر کے قرضوں کی فراہمی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News