مائیکروسافٹ کے صارفین ’ ونڈو ز7‘ سے محروم
’ونڈوز 7‘ آپریٹنگ سسٹم کی اپڈیٹ کی فراہمی ختم کردی گئی ہے۔...
مائیکروسافٹ کمپنی نے عالمی وبا کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر گھر سے کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے مطابق صحت کے بحران کی وجہ سے مائیکروسافٹ کے اکثر ملازمین فی الحال گھر سے کام کررہے ہیں اور کمپنی کا آئندہ سال جنوری تک امریکا میں موجود اپنے دفاتر کھولنے کا ارادہ نہیں۔
رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی اب اپنے ملازمین کو ورکنگ ویک کے 50 فیصد سے کم دورانیے کے لیے گھر سے کام کی اجازت دے گا یا مستقل بنیاودں پر گھر سے کام کی منظوری لی جائے گی
یاد رہے کہ وہ ملازمین جو مسقل بنیادوں پر گھر سے کام کا آپشن منتخب کرتے ہیں وہ دفتر میں مختص کردہ جگہ چھوڑ دیں گے لیکن ان کے پاس مائیکروسافٹ کے دفاتر میں دستیاب ٹچ ڈاؤن اسپیس استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔
مائیکروسافٹ کی چیف پیپل افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کی عالمی وبا نے ہم سب کو چیلنج کیا ہے کہ ہم نئے طریقوں سے سوچیں، رہیں اور کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری ضروریات میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے کلچر جس میں ہم رہتے ہیں، اسے یقینی بناتے ہوئے انفرادی سطح پر کام کرنے کے طریقے میں جس حد تک ممکن ہوا لچک فراہم کریں گے۔
واضح رہے مائیکروسافٹ نے چند کاموں کی نشاندہی کی ہے جن کے لیے کمپنی کے دفاتر تک رسائی کی ضرورت ہے ان میں ہارڈویئر لیبز، ڈیٹا سینٹرز اور ذاتی طور پر ٹریننگ شامل ہیں
خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے مارچ کے مہینے میں ملازمین کو گھر سے کام کی اجازت دی تھی اور بعدازاں سیئٹل اور پھر امریکا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد گھر سے لازمی کام کی پالیسی نافذ کردی تھی
مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے جنوری 2021 تک امریکا میں دفاتر نہ کھولنے کے فیصلے کے کچھ مہینوں بعد سامنے آیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News