Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیہ فیکٹری کیس، ملزمان کی اپیلوں پر سماعت ہوگی

Now Reading:

بلدیہ فیکٹری کیس، ملزمان کی اپیلوں پر سماعت ہوگی
BALDIA Town Case

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سزا پانے والے عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر چریا سمیت 5 ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں گئیں جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزم عبدالرحمان عرف بھولا، زبیر چریا، منصور احمد، ارشد محموداور فضل احمد کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی ہیں اور فریقین سے انسداد دہشتگردی عدالت کےفیصلےکی کاپی، کیس کا ریکارڈ 4 ماہ میں طلب کرلیا ہے۔

ملزمان نےعدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگی تو فیکٹری کے دروازے مالکان کے حکم پر لاک کیے گئے اور اخراج کے لیے کوئی ہنگامی راستہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کے داخلے اور اخراج کا ایک ہی راستہ تھا، جبکہ فیکٹری کی کھڑکیوں کو آہنی سلاخوں سے پیک کردیا گیا تھا، ہنگامی اخراج نہ ہونے سے ملازمین جاں بحق ہوئے۔

اپیل میں کہا گیا کہ متعلقہ محکموں نے بددیانتی اور غفلت کا مظاہرہ کیا، فیکٹری مالکان اورمتعلقہ محکموں کی غفلت سےمعصوم لوگ جاں بحق ہوئے، مالکان اور متعلقہ محکمے ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں جبکہ ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے فیکٹری مالکان کو ہی نامزد کیا تھا۔

Advertisement

ملزمان نے اپیل میں موقف اپنایا کہ جےآئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اصل ملزمان (فیکٹری مالکان) کو بری الزمہ قرار دیا گیا اور فیکٹری مالکان نے کبھی کسی کو نامزد نہیں کیا۔

اپیل میں کہا گیا کہ اے ٹی سی کا فیصلہ انصاف کے طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے، ماتحت عدالت نے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور نہ ہی جوڈیشل مائنڈ اپلائی کیا۔

اس کے علاوہ ٹرائل کورٹ میں واقعہ سے متعلق کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش نہیں کی گئی، ہم پر بھتہ مانگنے کا الزام لگایا گیا مگر کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔

ملزمان نے اپیل میں کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر