سعودی عرب کی پیٹرولیم کمپنی آرمکو نے پیٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی کردی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمتیں11 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔ پیٹرول 91 ایک ریال 44 ھللہ میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ ستمبر میں ایک ریال 47 ھللہ میں فروخت ہورہا تھا۔
پیٹرول 95 جو ستمبر میں ایک ریال 63 ھللہ میں دستیاب تھا اب اس کی نئی قیمت ایک ریال 59 ھللہ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 52 ھللہ فی لٹر اور مٹی تیل کی قیمت 70 ھللہ فی لٹر ہوگی اور سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آرامکو ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
