
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پاکستان میں کامیاب رہی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے کوویڈ 19 کے ترقی پزید ممالک پر اثرات سے بھی آگاہ کیا جبکہ آسٹریلوی حمایت یافتہ قرضوں کے عالمی ریلیف پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے آسٹریلوی حکمت عملی کو سراہا۔
آسٹریلین ہم منصب سے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور معیشیت کی بحالی پر کام کیا اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پاکستان میں کامیاب رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News