شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کےلیے ہرلمحہ بھاری ہے اور ہم نے انہیں بہت وقت دیا ہے، نومبر دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں، لانگ مارچ، جلسے اور ریلیاں حکومت پردباؤ بڑھانے کے حربے ہیں، ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سےخطاب کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے، میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا، حکومت ناکام ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس سے پہلے کہ عوام ان کو نکالیں، انہیں خود سیاسی طریقے سے اپناراستہ بنانا چاہیے، لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ حکومت کووقت دینے کےلیے تیار نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
