جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں برس اپریل کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ جرمنی میں 24 گھنٹوں کے دوران اتنی بڑی تعداد میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جرمنی میں متعدی امراض پر تحقیق کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹوٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,132 نئے کیسز سامنے آئے جو ایک دن قبل کے مقابلے میں ایک ہزار زائد ہیں۔
خیال رہے کہ جرمنی میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کُل تعداد 334,585 ہے جبکہ اموات کی تعداد 9,677 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
