مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ووٹ کو عزت دو، تحریک کو کنٹینر نہیں روک سکتے، 16 اکتوبر کا جلسہ ضرور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا حکومت جتنا چاہے کنٹینر گردی کرے پولیس گردی کرے مگر 16 اکتوبر کو جلسہ ضرور ہوگا۔
دوسری جانب مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی کہا ہے کہ حکومت مخالف جلسے اور قافلے نہیں رکیں گے تاہم انتظامیہ نے اب تک جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انھوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ پی ڈی ایم کے رخ کا تعین کرے گا جبکہ ہم نے حکومت کو نہیں کہا کہ بغاوت کے مقدمے واپس لیں یہ مقدمے تو ہمارے لیے تمغے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
