سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے پیش ہونے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیرا عظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزم نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر 9 اکتوبر کو اشتہار وصول کروائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود عملے نے اشتہار وصول کرنے سے انکار کیا تاہم سابق وزیراعظم کی ماڈل ٹاوَن اور رائیونڈ کی رہائشگاہ پر بھی اشتہارات لگا دیےگئے ہیں۔
احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف ریفرنس پر سماعت 10 نومبرتک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
