سونے کی قیمت میں زبردست کمی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری...
37 سالہ امریکی گلوکارہ نکی مناج کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ نے مداحوں کو یہ خوشخبری ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری...
گلوکارہ نے اپنے ایک انسٹاگرام پیغام میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے مبارک باد دینے والے عالمی شخصیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
https://www.instagram.com/p/CGXwpiljhiO/?ut
گلوکارہ نے اپنے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں نکی مناج نے اپنی کم کارڈیشین سمیت کوئین بی کی جانب سے بچے کی پیدائش پر ملنے والے مبارک باد کے پیغامات کی تصویر بھی شیئر کی۔
دوسری جانب گلوکارہ اب تک 300 سے زائد گانوں میں پرفارمنس دے چکی ہیں اور انہوں نے متعدد عالمی ایوارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکارہ نکی نے شادی کا اعلان ایسے وقت میں کیا تھا کہ جب کچھ دن قبل ہی انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا مگر پھر انہوں نے اپنا اعلان واپس لیا تھا۔
واضح رہے کہ نکی مناج نے اکتوبر 2019 میں سادگی سے اپنے قریبی دوست نیتھ پیری سے شادی کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News