Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

ملک میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان  کا اسلام آباد میں  ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کر  تے ہوئے کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ ہے۔

عمران خان نے کا کہ   ہماری امپورٹ بہت زیادہ ، ایکسپورٹ کم تھی۔تجارتی خسارے کی وجہ سے روپے کی قدر کم ہو جاتی ہے۔ روپیہ کمزور ہوا تو باہر سے آنے والے اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے دس خطرناک ممالک میں شامل ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دو سالون میں گندم کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ذخیرہ اندوزی روکنے  کے لیے ٹائیگر فورس کی مدد درکار ہے۔آپ نے کہیں بھی مداخلت نہیں کرنی، بس ایک تصویر لینی ہے اور پورٹل پر ڈال دینی ہے۔ انہوں نے ٹائیگر فورس پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا   ٹائیگر فورس  کے لیے اپنا کام اور مقام سمجھنا بہت ضروری ہے۔ جب معاشرے پر مشکلات آتی  ہیں تو زندہ معاشرہ کے شہری خود حکومت کے ساتھ مدد کرنے آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جب پاکستان پر مشکل وقت آ جاتا ہے تو یہ قوم اپنے ملک  کے لیے کھڑی ہو جاتی ہے۔انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   شریف خاندان اور زرداری دونوں کے خاندانوں کی شوگر ملز ہیں۔ چوروں کی چوری پر ہاتھ ڈالا تو سب اکٹھے ہو گئے۔ رات کو بھی سب نے سرکس میں دیکھ لیا۔

عمران خان نے کہا کہ  جن دو بچوں نے رات کو تقرریں کی تھی ان پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ ایک  تو نانی ہو گئی ہے لیکن میری  لیے بچی ہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  یہ دونوں اپنے دونوں باپ کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں،ان دونوں بچوں نے آج تک ایک گھنٹہ  بھی حلال کمائی نہیں کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  لندن میں بیٹھ کر جس نے جو گفتگو کی اس پر بات کروں گا۔جب نگلینڈ جانا تھا تو کیا تصویر تھی اور وہاں جا کر کیا تصویر بن گئی۔ شیری مزاری کے آنکھون میں آنسو لانا بہت مشکل کام ہے  لیکن نواز شریف کی تصویر دیکھ کر شیریں مزاری کی آنکھون میں آنسو آ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر