Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا

Now Reading:

کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ بریگیڈ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہناہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جگہ کی منتقلی سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں عزیز بھٹی تھانے میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بریگیڈ تھانے کی پولیس نے مقامی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو گرفتار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر