
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر اٹھکیلیاں، نعرےبازی ، غیرسنجیدہ طرز عمل اور خلاف قانون ہے، اس کی سزا ہونی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کاعمل قانون کےاحترام کابیانیہ ہے۔
سندہ پولیس کا کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا عمل قانون کے احترام کا بیانیہ ہے،قائد اعظم محمدعلی جناح کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں ہر پاکستانی کےلئےمقدس جائے ہے، قائد کے مزار پر اٹھکیلیاں ، نعرے بازی اور غیرسنجیدہ طرز عمل قانون کے خلاف ہے سزا ہونی چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 19, 2020
انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کےکھیل کا میدان نہیں ہے، ہر پاکستانی کے لیے مقدس جگہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News