
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خطےکی صورتحال سے مکمل طورپر آگاہ کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے کشمیر سے متعلق تازہ ترین پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
اس سے قبل 7اگست کو دونوں رہنماؤں میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی، سعودی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات اور حریت اور سیاسی قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News