Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر

Now Reading:

مریم نواز پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر
Maryam NAwaz

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کےخلاف کیس کا فیصلہ 3 ستمبر تک موخر کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے ریمارکس دیئے کہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات درکار ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ دیکھنا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62، 63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے، الیکشن کمیشن نے وکلاء کو مزید معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے آج فیصلہ سنانا تھا، مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تحریک انصاف نے مریم نوازاورشہبازشریف کوفریق بنایاتھا،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔

گذشتہ سماعت پر لیگی نائب صدر کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، جیل میں موجود شخص بھی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے۔

Advertisement

اس کیس میں مریم نواز کی جانب سے ان کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرارکھا ہے جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی ممانعت یاکوئی شرط نہیں ہے کہ سزایافتہ شخص پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر