اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدرماریہ اسپنوزاسے ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے ماریہ اسپنوزا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال سے آگاہ کیا ۔
ملیحہ لودھی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، بھارت نے 3 ہفتے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔
Met Maria Fernanda Espinosa , President of UN General Assembly & briefed her in detail about the grave situation in occupied Kashmir where the continuing curfew & lockdown is exacerbating the suffering of the Kashmiri people.UN should live up to its obligations on IOK pic.twitter.com/dF6IZVJJh5
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) August 27, 2019
انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائے، کشمیر پر اقوام م8تحدہ کی تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہئیں۔
صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا نے کہا کہ جموں کشمیر میں صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جبری پابندیاں اور بندشیں 23ویں روز میں داخل ہو گئی ہیں۔
وادی میں معمولات زندگی رکے ہوئے ہیں۔ مواصلاتی رابطے، ٹی وی چینلز اور اخباروں کی اشاعت بدستور بند ہے۔
بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیا۔
بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔
بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پرمذمت کی جارہی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=AnBBfxgAeGA
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
