 
                                                                              گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرعمران اسماعیل آج شام اسلام آباد میں سیاسی رہنماوں سے ملاقات کریں گے جبکہ قومی امور پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گورنرسندھ کی ون آن ون ملاقات کل ہوگی جس میں اپوزیشن کے جلسے ، حکومت مخالفت تحریک اور صوبائی امور پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ سندھ پولیس کے ردعمل سے متعلق رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کیا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے دورے کے حوالے سے کہا تھا کہ گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے اور وہ ہفتے میں ایک مرتبہ اسلام آباد کا دورہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 