Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہلک وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

Now Reading:

مہلک وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ مہلک وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے اور لوگوں نے ایس او پیزپرعمل در آمد کرنا چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے پاکستان کی کامیابی کی معترف ہے لیکن لوگوں نے ایس او پیزپرعمل در آمد کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ ہماری جیتی ہوئی کامیابی اس وجہ سے چھن نہ جائے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال میں  3 ہفتے پہلےحالات  معمول پر تھے لیکن اب اموات بڑھ رہی ہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن اور مختلف انڈسٹریوں کو بند کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام ماسک کا استعمال کریں، شادی ہالز، عوامی اجتماعات میں احتیاط کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر اعداوشمار بڑھے تو ہم پابندیاں دوبارہ لگا سکتے ہیں۔

Advertisement

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)  کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اسی طرح جاری رہی تو مختلف شعبے بند بھی کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا کہ ہائی رسک سیکٹرز ٹرانسپورٹ، مارکیٹس ،شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران کہا گیا کہ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر