
وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ قومی ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے لیے جانے والے اقدامات پر اجلاس pic.twitter.com/8hXEz4k9ZM
Advertisement— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) October 21, 2020
ان کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں بنیادی ہیلتھ کئیر یونٹس اور درمیانے درجے کے ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے ذریعے بڑے اسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کیا گیا جبکہ مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لانے کے حوالے سے روڈ میپ بھی وزیرِ اعظم کو پیش کیا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News