Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کل میانوالی کا دورہ کریں گے

Now Reading:

وزیراعظم کل میانوالی کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کل میانوالی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل صبح  ساڑھے گیارہ بجے بنی گالہ سے میانوالی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  براہ راست عیسیٰ خیل کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ پہنچیں گے جبکہ کئی پارٹی قائدین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ میانوالی جائیں گے۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاپری میں منی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیر اعظم “خٹک بیلٹ” میں صاف پانی کے پہلے منصوبے کا افتتاح کریں گے اور پانچ ارب روپے مالیت کے منصوبے سے خٹک بیلٹ میانوالی  کے ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میانوالی سے عیسیٰ خیل کے راستے خٹک بیلٹ لوگ پینے کے  پانی سے محروم تھے، منی ڈیم سے پائپوں کے ذریعے پانی خٹک بیلٹ تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  کے دورہ میانوالی کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور اہم حکومتی شخصیات بھی میانوالی پہنچیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم مقامی پارٹی قیادت سے ملاقاتین بھی کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دیں گے اور وزیراعظم کل شام کو ہی میانوالی سے واپس پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر