امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ حادثے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سواردونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔
امریکی حکام کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ کاؤنٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔
امریکا کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
