Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے ملک میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں، وسیم اکرم

Now Reading:

ہمارے ملک میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں، وسیم اکرم

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے گزشتہ روز پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے ملک میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں”۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں ہونے والے  قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہوں، ہم ہمیشہ اُن لوگوں سے لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ “میری دعائیں اُن تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس افسوساناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا اور جن کے عزیز زخمی ہوئے”۔

وسیم اکرم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں اور ہم ان لوگوں سےہمیشہ لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیرکالونی میں واقع مدرسے میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 8 افراد شہید جبکہ 112 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 10 زخمی طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر