پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ ، ٹینو موائیو اور عروج ممتاز شامل ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
AdvertisementPCB releases broadcast details for Pakistan v Zimbabwe series
MORE: https://t.co/Ek7rQR14LJ#PAKvZIM #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/e6vvO1Uofu
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 28, 2020
پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔
ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
