سابق وزیرخزانہ بلوچستان خالد لانگو نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھر میں موجود فرانسیسی اشیاء تلف کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ میر خالد لانگو نے گھر میں استعمال ہونے والی فرانسیسی اشیاء تلف کردیں۔ تلف اشیاء میں پرفیوم، جوتے اور اسکارف شامل تھے۔
خالد لانگو کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ فرانس کی بنی چیزوں کا بائیکاٹ کرکے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرانس کے خلاف اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکے جاری کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہمہ وقت مر مٹنے کو تیار ہیں، اب ہمارا ضیمر گوارہ نہیں کرتا کہ فرانسیسی اشیاء کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
