منشیات اسمگلنگ کیس میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس روزکی توسیع کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تاہم انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج مسعود ارشد نے سماعت سے انکار کردیا۔
جج مسعود ارشد نے کہاکہ حکومت نے میری خدمات ہائیکورٹ کے سپرد کردی ہیں لہذا مزید سماعت نہیں کرسکتا۔
وکلاء نے استدعا کی کی کیس کی سماعت کرکے جو فیصلہ ہے دے جائیں جس پر جج مسعود ارشد نے جواب دیا سماعت کا اختیار اب میرے پاس نہیں، مجھے ابھی وٹس ایپ پر نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔
رانا ثنااللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف کہتی ہے کہ گاڑی کے دروازے انکی ٹیم نے کھولے۔۔ رانا ثناءاللہ بلٹ پروف گاڑی میں تھے جو صرف اندر سے کھل سکتی ہے۔موقع پر منشیات برآمدگی کی رپورٹ نہیں بنائی بلکہ تھانے جا کر تیار کی گئی۔ قانون کے مطابق برآمدگی رپورٹ موقع پر بنانا ضروری ہے ۔
پراسیکیوٹر اے این ایف کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کل جاری ہوچکا تھا تاہم جان بوجھ کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عدالت نے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کردی۔ملزمان کو دوبارہ سات ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
