
سینیٹ اجلاس میں آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس سے متعلق سوال پر اپوزیشن کی جانب سے شدید بحث کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج ہوگئیں اور آئی لینڈ آرڈینس پر حکومتی اقدامات کیخلاف سوال کھڑے کردیے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ صوبوں کی ملکیت پر آرڈیننس کے ذریعے قبضہ کرنا غیر آئینی ہے اور نامنظور ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس فیکٹری سے رات کے اندھیرے میں کس طرح آرڈیننس جاری کرکے قبضہ کیا جا سکتا ہے؟ یہ معاملہ بات چیت اور پارلیمان میں تذکرے سے ہی حل ہوسکتا۔
اس موقع پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو بھرپور جواب دیا، وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ آرڈیننس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، اب اس پر انتظار کرنا چاہیئے۔
فاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے جواب دیتے ہوئے کہا اپوزیشن ایسا بیانیہ لے کر چلتی ہے، ان کا ضمیر جگانا چاہتا ہوں۔
تاہم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے شبلی فراز کو بیان دینے سے روک دیا اور کہا کہ ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد آپ بیان دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News