Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے کیس، ملزم عابد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Now Reading:

موٹروے کیس، ملزم عابد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Lahore police is likely to be unwilling to arrest Abid

موٹروے زیادتی کےکیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 20 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے جس پر اس کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

اس موقع پر ملزم عابد نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ پولیس بیوی بچوں سے نہیں ملنے دے رہی، اس پر عدالت نے کہا کہ پہلے یہ معاملہ دیکھ لیں پھر ملاقات بھی ہوجائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہےکہ عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جہاں 12 اکتوبر کو متاثرہ خاتون نے ملزم عابد ملہی کو شناخت کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر