Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل پلے آف، فاف ڈوپلیسی سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے

Now Reading:

پی ایس ایل پلے آف، فاف ڈوپلیسی سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے  بقیہ میچز  کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں  ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

جنوبی افریقی کھلاڑی  فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1323241858647117824

21 غیر ملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6  ،  ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

Advertisement

جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی  ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ کی جگہ پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جبکہ   بنگلہ دیش کے تمیم اقبال لاہور قلندرز اور محمود اللہ ملتان سلطانز کی نمائندگی  کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈیلپورٹ کراچی کنگز ،ڈین ویلاز  اور  ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز ، رائیلی روسواور عمران طاہر ملتان سلطانز  کی نمائندگی  کریں گے۔

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کراچی کنگز اورجیمز ونس ملتان سلطان کی نمائندگی  کریں گے ۔

ہارڈس ولیجوئن پشاور زلمی، سمیت پٹیل لاہور قلندرز، ایڈم لیتھ اور  روی بوپارہ ملتان سلطانز کی نمائندگی  کریں گے ۔

لیام لیونگ اسٹون پشاور زلمی، چیڈوک والٹن اور روتھرفورڈ کراچی کنگزکی طرف سے کھیلیں گے جبکہ   کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

 آسٹریلیا کے بین ڈنک لاہور قلندرز اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن کراچی کنگز کی نمائندگی  کریں گے۔

Advertisement

ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر