
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ اپنی پہلی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے کرنے جا رہی ہیں۔
جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے بارے میں لکھا کہ ’یہاں تک پہنچنے کے لیے 10 سال کا عرصہ لگا، اور اس دوران کئی ڈرافٹس لکھے گئے۔‘
فلم ’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘ کا اسکرپٹ جمائما کا تحریر شدہ ہے اور وہ خود ہی اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔
فلم کی کہانی کی تفصیلات فی الحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں لیکن یہی گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ جنوبی ایشیا اور لندن میں فلمائی گئی ہے اور فلم کی کہانی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے۔
It's taken 10 years & a million drafts to get here, but it was worth the wait as (Covid/God/Sod willing) I now get to work with all these legends. I am so bloody excited. And terrified. https://t.co/GOHLbWtKKO
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 2, 2020
جمائما خان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کے بارے میں پر جوش ہونے کے ساتھ ساتھ خوفزدہ بھی ہیں۔
جمائما گولڈ سمتھ نے سال 2015 میں ’انسٹنکٹ پروڈکشن‘ نامی کمپنی کا آغاز کیا تھا جس کے تحت وہ کئی دستاویزی فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔
جمائما نے فی الحال فلم ریلیز ہونے کے حوالے سے کوئی عندیہ نہیں دیا، تاہم فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News