Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان کو تباہی سے بچانا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

گلگت بلتستان کو تباہی سے بچانا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو تباہی سے بچانا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے 2009 میں عبوری صوبہ دے دیا تھا، آپ ابھی تک گلگت بلتستان صوبے کا سوچ رہے ہیں، عمران خان سوچ رہے ہیں گلگت بلتستان کو صوبہ بنا دیں، یہ بھی بڑی خبر ہے کہ سلیکٹڈ سوچ رہے ہیں، سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے بارے میں کیا پتا۔

انھوں نے کہا کہ استور کے لوگ جیت چکے ہیں اور استورکا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے،گلگت بلتستان کو تباہی سے بچانا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، آپ ان سے پیسہ ضرور لیں لیکن ووٹ تیر کو دیں، کٹھ پتلی وزیراعظم کو بھی الیکشن کے دنوں میں گلگت بلتستان کا خیال آجاتا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں الیکشن کی وجہ سے پیکج کا اعلان نہیں کر رہا، ہم آپ کو جانتے ہیں، الیکشن کے بعد بھی پیکج نہیں دیں گے، آپ نے تو میانوالی کو بھی پیکج نہیں دیا ہے، صوبہ بناؤں گا اور سبسڈی کا بھی تحفظ کروں گا

مزید پڑھیں

حکومت کو آخری دھکا گلگت بلتستان کی عوام ہی لگائے گی ،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز گلگت بلتستان پہنچ گئیں ہیں...

بلاول بھٹو نے کہا کہ بڑے بڑے لوگوں کو ایمنسٹی دے کر معیشت ترقی نہیں کرسکتی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح منصوبوں سے ترقی ہوتی ہے، جو پاکستان میں ہو رہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے، ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، مزدوروں سے لے کر تاجر تک احتجاج کر رہے ہیں، عوام کو تبدیلی کے نام پر تباہی سے بچانا ہے، ہم جمہوری طریقے سے اپنی مہم چلا رہے ہیں، ان کے پاس اقتدار ضرور ہے لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا یہ تو صوبہ بنانے سے پہلے ٹیکس کے نوٹیفکیشن نکال رہے ہیں، ہم گلگت کے ہر گلی، محلے اور گھروں میں جا رہے ہیں اور ہم گلگت کی عوام کے لیے وہ کام کریں گے جو تاریخ یاد رکھے گی، استورکی عوام نے جلسے کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

جلسے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے مزید کہا کہ ماضی میں آپ نے ساتھ دے کر ایف سی آر کا خاتمہ کیا، ہم نے تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا لیکن انہوں نے تنخواہوں میں ایک ٹکے کا بھی اضافہ نہیں کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر