
امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو حراستی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے ۔ نہتے کشمیری خوراک اور ادویات کو ترس رہے ہیں ۔
پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ امریکا، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرسکتا ہے کیوں کہ امریکا کے علاوہ کسی اور ملک کا بھارت پر اتنا اثرورسوخ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔
اسد مجید خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مسئلہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیا۔
بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔
بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پرمذمت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News